روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کی جانب سے "حقيبة المؤمن" ایپلی کیشن کے ذریعے رمضان المبارک کے دوسرے بڑے کوئزمقابلے کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیا ڈپارٹمنٹ نے "حقيبة المؤمن" ایپلی کیشن کے ذریعے رمضان المبارک کے دوسرے بڑے کوئزمقابلے کا آغاز کیا ہے۔ رمضان کے مقدس مہینے کے دوران ہفتہ وار بنیاد پراس ایپلی کیشن کے ذریعے (فیس بک ، انسٹاگرام) کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فقہ اورعقائد سے متعلق سوالات پوچھے جائیں گے۔

فاتحین کے ناموں کا اعلان رمضان المبارک کے ہر ہفتے کے اختتام کے بعد کیا جائے گا، جن کی تعداد چار ہو گی۔ فاتحین کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے متبرک تحائف دیئے جائیں گے۔

ماہ رمضان کے اختتام پر (حقيبة المؤمن) کے 16 فاتحین کے لئے نئے مرحلے کا انعقاد کیا جائے گااور اس مرحلے کے دوران پہلی پانچ پوزیشنز حاصل کرنے والے فاتحین کو پانچ سمارٹ آلات بھی دیئے جائیں گے۔

مقابلہ میں حصہ لینے کے لئے (یہاں کلک کریں)
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: