الکفیل سکاؤٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے کربلا مقدسہ میں میڈیکل سٹاف کو 2000 ماسک فراہم کئے گئے ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ میں چائلڈ ہوڈ اینڈ یوتھ ڈویژن سے وابستہ الکفیل سکاؤٹ ایسوسی ایشن نے الحسینی چلڈرن اسپتال میں کام کرنے والے میڈیکل اور نرسنگ سٹاف کو 1000 ماسک اور امام حسین میڈیکل سنٹر میں بلڈ بینک کے عملے کو بھی 1000ماسک فراہم کیے ہیں۔

یہ اقدام "احسنوا: احسان کرو" کمپین کے ضمن میں شروع کئے گئے ہیں۔ اس کمپین کے تحت 6000 ماسک تیار کئے جائیں گے اور مہم کے اگلے مرحلے میں سیکیورٹی فورسز کو طبی ماسک فراہم کئے جائیں گے۔

الکفیل نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے چائلڈ ہوڈ اینڈ یوتھ ڈویژن کے سربراہ حسنین فاروق نے کہا: اعلی دینی قیادت کی ہدایت کے مطابق کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں طبی عملے کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لئے الکفیل اسکاؤٹ ایسوسی ایشن نے اپنے نوجوان کو ماسک سلائی اور شہریوں ، سیکیورٹی فورسسز اور طبی عملے میں تقسیم کرنے کے لئے متحرک کیا ہے۔

ان کے مطابق اس طرح کی رضاکرانہ سرگرمیاں اسکاوٹس کی تربیت کا حصہ ہیں تاکہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو معاشرے کی خدمت کے لئے استعمال کرتے ہوئے تمام شعبوں میں تخصصی عملہ کو معاونت فراہم کی جا سکے اور قومی اور مذہبی ذمہ داریاں نبھانے اور معاشرے کی بحالی و ترقی میں کلیدی کردار ادا کرنے کے قابل بنایا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: