فیملی کلچر سنٹر کی جانب سے ای رمضان پروگرام (شذرات أسريّة) کا آغاز

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ فیملی کلچر سنٹر نے رمضان کے مقدس مہینے میں "میرا خاندان میرا اعتماد ہے" کے نعرے کے ساتھ ای رمضان پروگرام (شذرات أسريّة) کا آغاز کیا ہے۔ یہ پروگرام خاندان کے تمام افراد کے ذہنی سکون ، ذہنی اور فکری بہبود کے ساتھ ساتھ موجودہ صورتحال میں ان کے ساتھ بات چیت کرنے کے لئے شروع کیا گیا ہے۔

فیملی کلچر سنٹر کی ڈائریکٹر عاصمہ ابراہیم نے کہا ، "کورونا وائرس کے پھیلاو کے باوجود مرکز فیملیز کو معاشرتی ، فکری اور ثقافتی مدد فراہم کرنے سے دستبردار نہیں ہوا۔ موجودہ حالات کے تناظر میں مرکز سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے معلومات اور خاندانی مشاورت کی فراہمی جاری رکھے گا۔"

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ، "رمضان المبارک کے مقدس مہینے دوران ہم نے اپنے باقاعدہ شیڈول میں (شذرات أسريّة) پروگرام شامل کیا ہے۔ اس ای پروگرام میں درج ذیل کے لنک کے ذریعہ شمولیت ممکن ہے:

https://forms.gle/joWUaHWt9dWgvkMa9
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: