بلدیہ کربلا کے ڈائریکٹر انجینئرعبیر سلیم ناصر نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ما بین الحرمین ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ نافع نعمہ عبيس الموسوی کے ہمراہ حرم مطہر کے گردونواح میں پرانے شہر کی متعدد گلیوں اور راستوں کا فیلڈ ٹور کیا تاکہ ان مقامات میں کئے گئے بحالی و ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا جا سکے۔
ما بین الحرمین ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ نافع نعمہ الموسوی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "اس دورے میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ما بین الحرمین ڈیپارٹمنٹ اور بلدیہ کربلا کے مشترکہ تعاون سے کئے گئے ترقیاتی کاموں کا جائزہ جائزہ لیا گیا۔ اب تک کئے گئے کاموں میں پرانے شہر کی گلیوں اور راستوں سے رکاوٹوں اور تجاوزات کو ختم کیا گیا ہے تاکہ ان پرانی سڑکوں اور راستوں کو کو وسعت دیتے ہوئے گاڑیوں کی نقل و حرکت میں آسانی پیدا کی جا سکے جبکہ پیدل چلنے والوں کے لئے فٹ پاتھ بنائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے ملحقہ گلیوں اور راستوں کے داخلی دروازوں اور چیک پوائنٹس کو از سر نو ڈیزائن کرتے ہوئے بحال یا تعمیر کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ، "انجام دیئے گئے تمام کاموں میں ، تہذیبی اور حفاظتی معیارات کو مدنظر رکھا گیا ہے جیسے بجلی کے بے ترتیب تاروں اوردیگر بصری آلودگیوں جن میں دکانوں کے سائن بورڈز، تباہ شدہ ہوٹلوں اور دیگر کو ہٹانا شامل ہیں۔