الواحہ فیکٹری فارپولٹری فیڈ پروڈکشن نے اتمام حفاظتی واحتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے پنی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیا ہے

الکفیل جنرل انویسٹمنٹ کمپنی سے وابستہ الواحہ فیکٹری فارپولٹری فیڈ پروڈکشن نے اپنی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیا ہے اور فیکٹری کی موجودہ پیداواری صلاحیت تقریبا ساڑھے چار ہزارٹن ماہانہ تک پہنچ گئی ہے جبکہ فیکٹری کی جانب سے کورونا وبائی مرض کے پیش نظر ورکرز، مشینیوں اور لیبارٹریز کے حوالے سے تمام حفاظتی واحتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں ہیں۔

مذکورہ فیکٹری کے ڈائریکٹر جناب حامد مجید نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "ہماری مصنوعات نشوونما کے تمام مراحل خصوصا ابتدائی مرحلے میں بہترین نتائج دکھا رہی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہماری مصنوعات عراق کے مختلف گورنریٹس میں واقع پولٹری فارمز کے مالکان کی ضرورت بن گئی ہیں۔

انھوں نے مزید کہا : "فیکٹری کی تمام مصنوعات لیبارٹری ٹیسٹ کے تمام مراحل سے گزارنے کے بعد جدید مشینوں کے ذریعے تیار کی جاتیں ہیں جبکہ پیداوار کے لئے اعلی معیار اور نجاست سے پاک خام مواد کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: