العباس فائٹنگ سکواڈ کربلا مقدسہ کے متعدد علاقوں میں جدید ڈس انفیکشن آلات کی مدد سے جراثیم کشی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے العباس فائٹنگ سکواڈ ( پاپولر موبلائزیشن کی 26 ویں بریگیڈ) کربلا مقدسہ کے متعدد علاقوں میں جراثیم کشی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے کربلا مقدسہ میں جراثیم کشی کی یہ مہم گذشتہ مہینے شروع کی گئی تھی۔

اس بارجراثیم کشی مہم کے دوران روایتی آلات کے بجائے اعلی کارکردگی کے حامل جدید آلات استعمال کیے گئے ہیں ، جس کے لئے کم کوشش اور وقت کی ضرورت پڑتی ہے۔

اس حالیہ اقدام میں منگل کی شام کو کربلا کے دونوں مقدس مقامات، آس پاس کے علاقوں اور شہر کے مرکزی علاقے کو ڈس انفیکٹ کیا گیا۔

العباس فائٹنگ سکواڈ انسپکشن ڈیپارٹمنٹ کے انچارج پروفیسر فراس غایب فضل نے بتایا کہ بریگیڈ کے عملے نے حالیہ جراثیم کش مہم کے دوران جدید ڈس انفیکشن آلات استعمال کیے۔ ڈس انفیکشن کے لئے استعمال کیا جانے آلہ چھوٹے سے انجن سے لیس ہے جو ایندھن پر چلتا ہے اور اس میں ایک ٹینک ہے جس کی گنجائش 22 لیٹر ہے۔

انہوں نے کہا ، "یہ آلات ڈس انفیکشن آپریشن میں استعمال ہونے والے پرانے آلات سے بہتر ہیں کیونکہ ان میں تین سے چار میٹر کی دوری پر زیادہ سے زیادہ مواد چھڑکنے کی صلاحیت ہے اور یہ آلات کم کوشش اور کم وقت میں زیادہ علاقوں کو ڈس انفیکٹ کرتے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا: "ہم منصوبے کے مطابق صوبے کے دیگر علاقوں میں جراثیم کشی کے عمل کو جاری رکھیں گے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے حفاظتی اقدام کے طور پر اور اعلی دینی قیادت کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے (مرجعيّة التكافل) پروگرام کے ضمن میں آلعباس فائٹنگ سکواڈ کی 26 بریگیڈ نے خیر الجود کمپنی کے تعاون سے بروز پیر 16 مارچ 2020 سے کربلا گورنیٹ کے مختلف علاقوں کو جراثیم سے پاک کرنے کی مہم کا آغاز کیا تھا اور یہ مہم اب بھی جاری ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: