مدارس الکفیل الدینیہ برائے خواتین کی جانب سے رمضان المبارک کے حوالے سے ایک نئی ایپ (حقيبة الصائم) شروع کی گئی ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مدارس الکفیل الدینیہ برائے خواتین کی جانب سے ایک نئی ایپ (حقيبة الصائم) شروع کی گئی ہے۔ یہ موبائل انٹرنیٹ ایپلی کیشن اینڈروئیڈ آپریٹنگ سسٹم سے لیس ہے اور یہ رمضان کے مقدس مہینے میں ادا کی جانے والی عبادات ومعاملات کے متعلق ہے۔

مدارس الکفیل الدینیہ برائے خواتین کی انچارج بشرى الكناني نے الکفیل نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا: "یہ پروگرام رمضان کے مقدس مہینے کے دوران اس یونٹ کی سرگرمیوں کا حصہ ہے تاکہ مسلمان خواتین کی مذہبی اور فقہی شعور میں اضافہ ہو اور اس مقدس مہینے کے دوران مخصوص عبادت و معاملات کے بارے میں معلومات کی فراہمی کو ممکن بنایا جا سکے۔"

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام میں چھ حصے ہیں:

1- رمضان المبارک میںآپ کا زاد راہ
2- رمضان کے فتوے
3- بالقرآن نحيا (قرآن کریم زندہ ہے)۔
4- روح اور جسم کی غذا
5- مہدوی نسیم
6- رمضان کے روزے

یہ بات قابل ذکر ہے کہ مدارس الکفیل الدینیہ برائے خواتین نے اس ماہ مبارک کے پہلے دن سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے حوالے سے ایک خصوصی پروگرام شروع کیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: