روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہسپتال کے آپریشن تھیٹرز جدید ترین آلات اور ٹیکنالوجی کی بدولت ترقی یافتہ ممالک کے ہسپتالوں کے آپریشن تھیٹرز سے کسی صورت کم نہیں بلکہ بیشتر ترقی یافتہ ممالک کے ہسپتالوں میں یہ سہولیات میسر نہیں۔
الکفیل ہسپتال کے نیورو سرجن ڈاکٹر سامر فیصل نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا : جدید ترین طریقہ علاج وآلات اور مشینیں اور جدید ترین ٹیکنالوجی اور آلات سے لیس جدید آپریٹنگ ہالز اوبر وان الکفیل ہسپتال کی پہچان ہیں۔ یہ جدید ترین آپریشن تھیٹرز ڈاکٹروں کو مشکل اور پیچیدہ آپریشن کرنے کی ترغیب دینے میں میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں جو اس سے پہلے عراق میں ممکن نہیں تھا۔
ڈاکٹر فیصل نے مزید کہا کہ ان آپریشن تھیٹرز میں بین الاقوامی نظام اور معیار(I.S.O) کے مطابق کام کیا جاتا ہے اور روایتی طریقہ کار سے ہٹ کر جدید ترین ٹیکنالوجی اور آلات استعمال کرتے ہوئے مختلف طرح کی سرجریز کی جاتی ہیں۔
ڈاکٹرفیصل نے بتایا کہ اسپتال کی جدید ترین ٹیکنالوجی میں سے ایک مائیکروسکوپک ٹیکنالوجی ہے، جس نے بہت سے پیچیدہ آپریشنز کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس جدید ترین ٹیکنالوجی سے جسم کے متاثرہ حصے میں دس سنٹی میٹر کی بجائے دو سینٹی میٹر سے بھی کم کٹ لگایا جاتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی میں استعمال ہونے والے آلات جن میں قینچی وغیرہ شامل ہیں، سب مائیکرو سائز کے ہیں جو بہت درست طریقے سے کام کرتے ہیں اور جسم کے متاثرہ حصوں پر سرجری کے نشان نہیں چھوڑتے ہیں۔