روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مواصلات ڈویژن نے ٹیلی کال زیارت سروس کے ذریعےعراق اور بیرون ممالک سے (250،000) سے زیادہ ٹیلیفون کالز موصول کی ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ پروجیکٹس کے مواصلاتی یونٹ نے اعلان کیا ہے کہ اسے ٹیلی کال زیارت سروس کے ذریعےعراق اور بیرون ممالک سے (250،000) سے زیادہ ٹیلیفون کالز موصول ہوئی ہیں۔

یہ تمام کالز اس خدمت کے لئے مختص مفت ٹیلیفون نمبروں کے ذریعہ کی گئیں ، جو میڈیا اور مواصلات ڈویژن کے تعاون سے نصف شعبان کے بعد سے موصول ہونا شروع ہوئیں اور اب بھی جاری ہیں۔

مذکورہ یونٹ کے انچارج انجینئر فیراس عباس حمزہ نے الکفیل نیٹ ورک کو اس سروس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا: "ہم نے میڈیا اور مواصلات اتھارٹی کے تعاون سے دنیا بھر میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کے لئے اپنی خدمات کی صلاحیت میں اضافہ کیا ہے تا کہ زائرین کی جانب سے کی جانے والی ہزاروں اضافی کالز کو ایک ہی وقت میں بغیر کسی خرابی کے موصول کیا جا سکے اور رمضان کے اس مبارک مہینے میں زائرین دور سے بھی آڈیو پیغام کے ذریعہ ایک مخصوص انداز میں زیارت کا شرف حاصل کر سکیں۔ "
انہوں نے مزید کہا: "یہ نظام چار اسٹیشنوں پر مشتمل ہے جو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے عظیم گنبد کے ستونوں کے اندر قائم کئے گئے ہیں اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کو چاروں اطراف سے گھیرے ہوئے ہیں اور ہر اسٹیشن میں مواصلاتی آلات کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔
رمضان کے مقدس مہینے میں ٹیلی کال زیارت سروس جاری ہے۔ مواصلات کا طریقہ کار تبدیل نہیں ہوا ہے جو درج ذیل ہے،

- زائرین (زین ، ایشیا اور کورک) کے لئے (443) مفت نمبر پر کال کرسکتے ہیں۔
- اومنیہ الکفیل کے لئے ٹول فری نمبر (07602111000) کے ذریعہ براہ راست کال کی جا سکتی ہے۔
- عراق سے باہر سے زائرین (009647602111000) نمبر پرکال کرسکتے ہیں ، لیکن یہ کال بلامعاوضہ نہیں ہے کیونکہ یہ بین الاقوامی کالنگ ٹیرف کے تابع ہے۔
- جب آپ کال کریں گے تو آپ کو خود کار طریقے سے ایک آڈیو پیغام پر مشتمل جواب موصول ہوگا جس میں کہا جائے گا کہ آپ ابا الفضل العباس علیہ السلام کے مزار کے گنبد کے نیچے ہیں تو اس وقت دعا مانگیں اورخدا کی رضا سے آپ زیارت کرنے کے لئے مقدس حرم کی فضا کا رخ کر رہے ہوں گے اور اپ کی دعائیں مستجاب ہوں گی۔
- کال کا دورانیہ ایک منٹ ہے ، اس کے بعد یہ خود بخود منقطع ہوجائے گی۔
- اس کال کے دوران زائر ایسا محسوس کرتا ہے جیسے وہ روضہ مبارک کے اندر ہے ، اور وہ جلدی سے شرف زیارت حاصل کرسکتا ہے۔
- یہ نظام بغیر کسی مواصلاتی خرابی کےفی گھنٹہ 1000سے زیادہ کالز وصول کرنے کے قابل ہے۔
- یہ تمام خدمات ماسوائے بین الاقوامی کالز کے بلامعاوضہ ہیں۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: