روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے معارف اسلامی وا انسانی کے ذیلی ادارے شعبہ الخطابة الحسینیۃ برائے خواتین نے رمضان کے مقدس مہینے کے احیاء کے لئے اپنے تیسرے سالانہ پروگرام کا آغاز کیا ہے۔
یہ پروگرام ہر سال رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے آغاز پر شروع کیا جاتا ہے اور کئی اہم سرگرمیوں پر مشتمل ہوتا ہے۔
پروگرام کے مختلف حصوں کی وضاحت کرتے ہوئے شعبہ الخطابة الحسینیۃ برائے خواتین کی نائب سربراہ پروفیسر تغريد عبد الخالق التميمي نے کہا: "رمضان المبارک کا مہینہ قرآن مجید ، خدا سے قربت اور بندگی کا مہینہ ہے۔ شعبہ الخطابة الحسینیۃ کی جانب سےاحیائے رمضان پروگرام کے ایک حصے کے طور پر سوالات و جوابات پر مشتمل ایک خصوصی پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ اس علمی، تعلیمی اور دینی پروگرام میں قرآن ، عقائد ، فقہ اور مذہب سے متعلق سوالات کا مجموعہ شامل ہے۔ اس پروگرام کے شرکاء کی جانب سے بھیجے گئےسوالوں کے جواب مخصوص کمیٹی کے سامنے پیش کیے جاتے ہیں اور جوابات شعبہ الخطابة الحسینیۃ کے آفیشل سوشل میڈیا پیج کے ذریعے یا https://www.facebook.com/profile.php؟id=1000375283934474 "لنک کے ذریعے شائع کیے جاتے ہیں۔
اس پروگرام کی دوسری اہم سرگرمی رمضان ٹیلی پروگرام ہے صرف خواتین کے لئے ہے ، یہ پروگرام ٹیلیگرام کے ذریعے رات دس بجے منعقد ہوگا۔ اس رمضان ٹیلی پروگرام کی اہم سرگرمیاں درج ذیل ہیں۔
قرآن پاک کے کسی ایک جز کی تلاوت کرنا۔
قرآن پاک کے جس جز کی تلاوت کی گئی ہو اس میں موجود مشکل الفاظ کے معنی واضح کرنا اور تشریح کرنا۔
ایسی عقائدی احادیث کے بارے میں سوالات کرنا جو کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اہل بیت علیہم السلام اسلام کے اخلاق حسنہ کے متعلق ہوں اور جن کا تعلق پڑھے گئے جز کی آیات سے بنتا ہو۔
اس پروگرام کے فاتحین کے ناموں کا اعلان مقدس مہینے کے اختتام پر کیا جاتا ہے ، اور فاتح بہنوں کو تعریفی اعزازات سے نوازا جاتا ہے۔
پروگرام میں شرکت کے لئے درج ذیل لنک کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔
https://t.me/joinchat/AAAAAFjL3MsRhywPJpP3KA."