الکفیل یونیورسٹی سے وابستہ کالج آف ڈینٹسٹری کی جانب سے انگریزی زبان میں مہارت حاصل کرنے کے لئے انٹرنیٹ کے فوائد کے بارے میں ایک ای لیکچر کا اہتمام

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی الکفیل یونیورسٹی سے وابستہ کالج آف ڈینٹسٹری کی جانب سے انگریزی زبان میں مہارت حاصل کرنے کے لئے انٹرنیٹ کے فوائد کے بارے میں ایک ای لیکچر (انگریزی زبان سیکھیئے ) کا اہتمام کیا گیا تھا۔
موجودہ حالات کے پیش نظر اسسٹنٹ پروفیسردعاء قاسم الزبيدي کا یہ ای لیکچر ایک الیکٹرانک نشریاتی پروگرام کے ذریعہ منعقد کیا گیا تھا اور عراقی کالجوں اور یونیورسٹیوں کے متعدد پروفیسرز اور اساتذہ کی ایک بڑی تعداد نے اسے دیکھا اور سنا۔
پروفیسردعاء قاسم الزبيدي نےلیکچر دیتے ہوئے عام طور پر غیر ملکی زبانیں اور انگریزی زبان سیکھنے کے انتہائی اہم طریقوں اور نظریات کو پیش کیا اور سیکھنے کی مہارت کو بڑھانے کے لئے انٹرنیٹ سے کیسے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے کے بارے میں تفصیلی بات کی۔
انھوں نے انٹرنیٹ پر اس مقصد کے لئے تیار کردہ موثر اور مستند سائٹیں جو کہ مفت اور قابل رسائی ہیں کے بارے میں بھی معلومات فراہم کیں۔
۔ انھوں نے دوران لیکچر زبان کو ترقی دینے کے لئے مختلف سماجی رابطوں کی سائٹس کا کیسے فائدہ اٹھایا جائے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا ۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ الکفیل یونیورسٹی سارا سال متعدد ورکشاپس ، لیکچرز ، سیمینارز ، علمی ، سائنسی اور تحقیقی کورسز کا انعقاد کرتی ہے ، اور موجودہ حالات کے پیش نظر ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے لئے یونیورسٹی نے اپنی علمی، تحقیقی اور تعلیمی سرگرمیوں اور پروگراموں کا انعقاد مواصلات اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے جاری رکھا ہوا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: