سینٹرفارانڈیکسنگ اینڈ انفارمیشن سسٹم کی جانب سے لائبریریوں اور صحت سے متعلق موضوعات پر الیکٹرانک سیمینار (ویبنار) کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری اور دارالمخطوطات سے وابستہ سینٹرفارانڈیکسنگ اینڈ انفارمیشن سسٹم کی جانب سے لائبریریوں اور صحت سے متعلق موضوعات پر الیکٹرانک سیمینار (ویبنار) کا انعقاد کیا جائے گا۔

یہ سیمینار ZOOM کلاؤڈ میٹنگ پروگرام کے ذریعہ بروز منگل 5/5/2020 کو شام 4 بجے شروع کیا جائے گا جو ایک گھنٹہ جاری رہےگا۔

اس اجلاس میں ڈاکٹرنجيب الشربجي(اردنی لائبریری ایسوسی ایشن کے صدر اور جنیوا میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن میں دفتر برائے علم ، تحقیق اور اخلاقیات کے ڈائریکٹر) اور ڈاکٹر وفا احمد سعید البيّاتي(بغداد یونیورسٹی کےاسکول آف میڈیسن کی لائبریری اور فری ایجوکیشن ڈویژن کے ڈائریکٹر) شرکت کریں گے۔ .

یہ پروگرام روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری اور دارالمخطوطات سے وابستہ سوشل نیٹ ورکس پر براہ راست نشر کیا جائے گا ، اور اس پروگرام کے تمام رجسٹرڈ شرکا کو ای میل کے ذریعے اعزازی سند بھیجی جائے گی۔

مزید معلومات کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں:

https://us02web.zoom.us/webinar/register/WN_vj0pxvALTPGE8IbP7zmoUUg

یہ امر قابل ذکر ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری اور دارالمخطوطات سے وابستہ سینٹرفارانڈیکسنگ اینڈ انفارمیشن سسٹم گذشتہ کئی برسوں سے لائبریریوں کے معیار میں بہتری و ترقی لانے کے لئے ملک کے بہت سے کتب خانوں کو معاونت فراہم کر رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: