العمید یونیورسٹی نے زیرتعلیم طلباء اور عرب وغیر عرب ممالک کی یونیورسٹیوں کے طلبا کے مابین علمی و تحقیقی موضوعات پر بات چیت کے لئے ایک موثرپلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔

العمید یونیورسٹی بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے ساتھ باہمی تعلقات اور مستحکم روابط کے فروغ اور علمی تحقیق و ترقی کے لئے کوشاں ہے اوراسی ضمن میں العمید یونیورسٹی نے زیرتعلیم طلباء اور عرب وغیر عرب ممالک جیسے قطر ، یوکرین، چین ، اسپین ، ایسٹونیا اور دیگر یونیورسٹیوں کے طلبا کے مابین علمی و تحقیقی موضوعات پر بات چیت کے لئے zoom پروگرام کے ذریعے ایک موثرپلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔

طالب علموں کی اس علمی گفتگو میں متعدد اہم موضوعات پر بات کی جائے گی، جن میں سے سب سے اہم کورونا وائرس اور عالمی سطح پر اس کے اثرات ہیں۔ طالب علم اس اہم موضوع پر گفتگو کے دوران مریضوں میں اس بیماری کی علامات اور ہر ملک میں اٹھائے جانے والے حفاظتی اقدامات اور اس کے تعلیمی عمل پر پڑنے والے اثرات پر تبادلہ خیال کریں گے اور ا موجودہ مشکل صورتحال کے باوجود ہر ملک میں ای لرننگ پالیسی اپنانے پر بھی خیالات کا اظہار بھی شامل ہے۔

یہ گفتگو 3 مئی 2020 بروز جمعہ کو صبح 9 بجے ہوگی ، اور یونیورسٹی سے وابستہ سرکاری سوشل نیٹ ورکس پر نشر کی جائے گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: