کربلا میں فرسٹ اور تھرڈ ایجوکیشنل کمپلیکس کی تعمیر کا 70٪ کام مکمل کیا جا چکا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے محکمہ انجینئرنگ پروجیکٹس نے کربلا میں فرسٹ اور تھرڈ ایجوکیشنل کمپلیکس کی تعمیر میں نمایاں پیشرفت کا اعلان کیا اور فرسٹ اور تھرڈ ایجوکیشنل کمپلیکس کی تعمیر کا 70٪ کام مکمل کیا جا چکا ہے۔

یہ پراجیکٹ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اہم منصوبوں میں سے ایک ہے ، جس کا مقصد تعلیم کے شعبے میں ایک جامع اور جدید انفراسٹرکچر کی تشکیل ہے۔

اس پروجیکٹ کے نگران انجینئر نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "فرسٹ اور تھرڈ ایجوکیشنل کمپلیکس پراجیکٹ پر کام روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کی زیرنگرانی کیا جا رہا ہے۔ اس پراجیکٹ کا 70٪ کام مکمل ہو چکا ہے۔ اس پراجیکٹ کے تعمیراتی کام مرتب کردہ ٹائم ٹیبل کے مطابق تیز رفتاری سے جاری ہیں اور انشااللہ یہ پراجیکٹ مقررہ مدت میں مکمل کر لیا جائے گا۔"

انہوں نے مزید کہا ، "ابھی جو کام کئے جا رہے ہیں ان میں دیواروں کو پلستر کرنا ، لکڑی اور ایلومینیم سے بنی کھڑکیاں اور دروازے نصب کرنا اورزمین پر کنکریٹڈ فرش کی تہہ بچھانا شامل ہیں۔"

انھوں نے کہا ، "اس اپراجیکٹ کی متعدد عمارتوں پر کام اپنے آخری مراحل میں ہے جبکہ ایک عمارت تقریبا مکمل کی چکی ہے اور عمارت میں ثانوٰی چھتیں لگانے اور دیواروں کو پینٹ کیا جا رہا ہے۔ باقی عمارتوں میں الارم ، فائر الارم ، انٹرنیٹ نیٹ، نگرانی اور سیکیورٹی سسٹمز پر کام جاری ہے۔"

یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس منصوبے میں ترقیاتی کاموں کے لئے اضافی مرحلہ شامل کیا گیا ہے، جو اس کمپلیکس کے لئے سڑک کی تعمیر اور فٹ پاتھ سے متعلق ہے، اور اس پر عمل درآمد کے لئے تیاریاں بھی کرلی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ یہ پراجیکٹ 45،000 مربع میٹر رقبے پر محیط ہے۔ اس منصوبے کا مقصد اسکولوں (بنیادی ، ثانوی اور سیکنڈری + ثقافتی مراکز) کی تعمیر کے ذریعے مربوط اور جامع تعلیمی انفراسٹرکچر کی تشکیل دینا ہے تاکہ جدید طریقہ تدریسی کے ذریعے علمی خدمات کی فراہمی میں کردار ادا کیا جاسکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: