شیخ کلینی سروس کمپلیکس کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے جراثیم کش مہم میں تیزی لائی گئی ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی بغداد کربلا روڈ پر واقع سروسز سائٹ شیخ کلینی سروس کمپلیکس کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے مستقل جراثیم کش سپرے کیا جا رہا ہے۔

شیخ کلینی سروس کمپلیکس کے انچارج جناب علی مہدی عباس الصافی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: " شیخ کلینی سروس کمپلیکس میں آج چلائے جانے والی جراثیم کش مہم حسینیہ رضاکار ٹیم کے تعاون سے عمل میں لائی گئی ہے،کمپلیکس کو جراثیم سے پاک کرنا روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے حفاظتی اقدامات کا حصہ ہے، جومقامی و ملکی سطح پر شہروں اور ان کے گردونواح کو جراثیم سے پاک رکھنے کے لئے اٹھائے گئے ہیں۔ اس مقصد کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی خیر الجود کمپنی کے جراثیم کش مواد جوعراقی وزارت صحت اور عالمی ادارہ صحت کے تجویز کردہ سائنسی اصولوں کے مطابق تیار کیے گئے ہیں، کو استعمال کیا جا رہا ہے۔"

انھوں نے مزید کہا ، "ڈس انفیکشن کے اقدامات ملک میں اس وبا کے آغاز سے لیکر تاحال جاری ہیں ، اور کمپلیکس کی تمام سہولیات جن میں ڈائننگ ہال، کانفرنس ہال، کچن، سینٹری یونٹس، سٹور رومز اور تمام اندرونی و بیرونی حصے،راستے، اندرونی و بیرونی دیواریں اور سڑکیں شامل ہیں کی وقتا فوقتا جراثیم کشی کا عمل جاری ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: