جدید آلات کا استعمال کرتے ہوئے کربلا مقدسہ کے گردونواح کو ڈس انفیکٹ کرنے کا عمل جاری ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے العباس فائٹنگ سکواڈ ( پاپولر موبلائزیشن کی 26 ویں بریگیڈ) کا کرائسسز سیل کربلا مقدسہ کے متعدد علاقوں میں جراثیم کشی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے کربلا مقدسہ میں جراثیم کشی کی یہ مہم گذشتہ مہینے شروع کی گئی تھی۔

اس بارجراثیم کشی مہم کے دوران روایتی آلات کے بجائے اعلی کارکردگی کے حامل جدید آلات استعمال کیے گئے ہیں ، جس کے لئے کم کوشش اور وقت کی ضرورت پڑتی ہے۔

اس حالیہ اقدام میں امام حسین میڈیکل سٹی، حيّ الأسرة اور ملحقہ علاقوں کو جدید آلات استعمال استعمال کرتے ہوئے ڈس انفیکٹ کیا گیا۔

العباس فائٹنگ سکواڈ کرائسسز سیل کے رکن پروفیسر عبّاس حسن عبد علي نے بتایا کہ حالیہ مہم میں خصوصی طبی عملے کی نگرانی میں چھ ہزار لیٹر سے زیادہ جراثیم کش مواد استعمال کیا گیا تھا اور جراثیم کشی کی یہ مہم گذشتہ 45 دنوں سے جاری ہے۔ اب تک کربلا گورنیٹ کے مختلف علاقوں، محلوں، سرکاری دفاتر، عوامی مقامات، سڑکوں اور چوراہوں کو ڈس انفیکٹ کیا جا چکا ہے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے حفاظتی اقدام کے طور پر اور اعلی دینی قیادت کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے (مرجعيّة التكافل) پروگرام کے ضمن میں آلعباس فائٹنگ سکواڈ کی 26 بریگیڈ نے خیر الجود کمپنی کے تعاون سے بروز پیر 16 مارچ 2020 سے کربلا گورنیٹ کے مختلف علاقوں کو جراثیم سے پاک کرنے کی مہم کا آغاز کیا تھا اور یہ مہم اب بھی جاری ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: