وویمن لائبریری نے (منتادی الکفیل) کے عنوان سے روضہ مبارک کے آفیشل پورٹل کے ذریعے ایک نیا ثقافتی صفحہ کھولا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکر و ثقافت سے وابستہ وویمن لائبریری نے (منتادی الکفیل) کے عنوان سے روضہ مبارک کے آفیشل پورٹل کے ذریعے ایک نیا ثقافتی صفحہ کھولا ہے۔

(وومن لائبریری سیکشن) کے نام سے اس نئے ثقافتی صفحے کا مقصد کورونا وبائی مرض کے باعث موجودہ صورتحال میں انٹرنیٹ کا صحیح استعمال کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ثقافتی اور علمی خدمات فراہم کرنا ہے۔

وویمن لائبریری کی ڈائریکٹر عاصمہ العبادی نے کہا: "یہ ثقافتی اقدام زائرین کو بہترین خدمات کی فراہمی اور متعدد مواصلاتی روابط بنانے کے لئے لائبریری کی جانب سے اختیار کئے گئے اقدامات کا حصہ ہے کیونکہ ہمیں لوگوں کے ساتھ روابط کے ایک موثر پلیٹ فارم مل گیا ہے۔ یہ صفحہ (خواتین کی لائبریری سیکشن) کی منتدى الكفيل الکفیل ویب سائٹ کے ذریعے کھولا گیا ہے۔"

انھوں نے مزید کہا: "لائبریری کا یہ سیکشن متعدد ثقافتی خدمات مہیا کرتا ہے جیسے معلومات فراہم کرنا ، سائنس اور علم میں دلچسپی رکھنے والوں کے لئے مختلف مقابلوں کے انعقاد کے ساتھ ساتھ ایک ایسا صفحہ کھولنا بھی شامل ہے جس سے لائبریری صارفین سے بات چیت کرنے اور فکری روابط پیدا کرنے کی صلاحیت حاصل کرتی ہے۔" .
اس پورٹل کو مندرجہ ذیل لنک کے ذریعے دیکھا جاسکتا ہے۔

https://forums.alkafeel.net/node/884278
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: