الکفیل اسپیشلائزڈ ہاسپٹل کے ڈرماٹولوجی سینٹر میں جدید فوٹو تھراپی ٹیکنالوجی (UV Cabina) کی سہولت بھی میسر ہے۔

الکفیل اسپیشلائزڈ ہاسپٹل کے ڈرماٹولوجی سینٹر میں جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال سے جلد کے تمام مسائل اور بیماریوں کا علاج کیا جاتا ہے۔ ہاسپٹل کے ڈرماٹولوجی سینٹر میں جلدی مسائل کے حل کے لئے جدید ترین یووی کیبنا ڈیوائس (UV Cabina) کی سہولت بھی میسر ہے۔
ہسپتال میں جلدی امراض کے ماہر ڈاکٹر صادق جعفر نے کہا: "الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال کا ڈرماٹولوجی سینٹر جدید ترین طبی ٹیکنالوجیز اور ضروری آلات اور مشینوں سے لیس ہے جن کی بدولت جلد سے متعلق پیچیدہ بیماریوں کے علاج میں مدد ملتی ہے اور عموما ان جلدی امراض کا علاج بعض اوقات مشکل ہوتا ہے۔ ان جدید ترین ٹیکنالوجیز میں(UV Cabina) ڈیوائس بھی شامل ہے۔ یہ ڈیوائس ایک فوٹو تھراپی آلہ ہے جو چنبل، وٹیلیگو اور الرجک بیماریوں ، گردے اور جگر سے متعلق کچھ جلدی مسائل اور کینسر کی کچھ اقسام کے علاج کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: "فوٹو تھراپی سیشنز کی تعداد کا انحصار بیماری کی نوعیت اور شدت پر ہوتا ہے۔ ہمارے مرکز میں مرد اور خواتین پر مشتمل میڈیکل اور نرسنگ سٹاف موجود ہے ، تاکہ خواتین اور مرد حضرات دونوں کا علاج کیا جا سکے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: