الکفیل سنٹر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام آن لائن ورکشاپ ( ویڈیو پلیٹ فارمز اور گروپ میٹنگز کے انعقاد میں ان کا کردار) پر ایک زبردست ٹرن آؤٹ دیکھا گیا ، جس میں ای لرننگ میں دلچسپی رکھنے والے ایک ہزار سے زیادہ ملکی و غیر ملکی افراد نے شرکت کی۔
مذکورہ بالا مرکز کے ڈائریکٹر مسٹر سامر الصافی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "مرکز کے ایم وسام علي الخزاعي کی جانب سے منعقدہ ورکشاپ میں ای لرننگ میں دلچسپی رکھنے والے ایک ہزار سے زیادہ ملکی اور مصر، لیبیا، لبنان، مغربی عرب ممالک اور خلیجی عرب ریاستوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ شرکاء کا تعلق معاشرے کے تمام طبقات، یونیورسٹی کے پروفیسرز ، اساتذہ ، طلباء ، ای لرننگ کے میدان میں دلچسپی لینے والے افراد سے تھا۔
انھوں نے کہا: "اس آن لائن ورکشاپ کے انعقاد کے لئے وزارت اعلی تعلیم اور سائنسی تحقیق میں ای لرننگ ٹیم کے کوآرڈینیٹر پروفیسر ڈاکٹرعامر امیر اور ای۔ وزارت تعلیم میں ای لرننگ ٹیم اور ان کے انچارج پروفیسر جناب وایل وحید شفیع کی مشترکہ کوششیں کی گئی تھیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ مرکز اگلے ہفتے ایک اور آن لائن ورکشاپ کے انعقاد کا ارادہ رکھتا ہے۔