الکفیل ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں جدید ترین ٹیکنالوجی اور انتہائی تجربہ کار میڈیکل اور نرسنگ عملہ

الکفیل ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ کے پاس مریضوں کے علاج کے لیے جدید ترین ٹکنالوجی اور انتہائی تجربہ کار میڈیکل اور نرسنگ عملہ موجود ہے، نیز اعضاء کی پیوند کاری کے لیے بھی مطلوبہ خصوصی نگہداشت کے لیے تمام ضروری سہولیات میسر ہیں۔

الکفیل ہسپتال میں انتہائی نگہداشت یونٹ کے انچارج ڈاکٹر حسنین قحطان نے اس بارے میں بتایا ہے کہ ہسپتال میں انتہائی نگہداشت یونٹ (12) بستروں پر مشتمل ہے، اور درمیانے درجہ کی نگہداشت کے یونٹ میں (8) بستر ہیں۔ یہاں نگرانی کے آلات، سانس لینے کے آلات، دل کی دھڑکن اور خون کی نالیوں خون کی گردش کے لیے آلات اور گردے کو دھونے کے لئے آلات سمیت دیگر تمام مطلوبہ آلات اور مشینری موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا: (ایچ ڈی یو) انتہائی نگہداشت اور اعضاء کی پیوند کاری کے لیے خصوصی نگہداشت کے تمام تر انتظامات اور مشینری بھی موجود ہے۔

ڈاکٹر حسنین نے بتایا کہ انتہائی نگہداشت یونٹ کے اندر ایک الگ لیبارٹری بھی ہے جس میں گیسوں اور نمکیات کی پیمائش کے علاوہ تمام ضروری ٹیسٹس کی سہولت موجود ہے۔

انتہائی نگہداشت یونٹ میں دستیاب ٹیکنالوجی کی بدولت ہمارے ڈاکٹرز دماغ، ریڑھ کی ہڈی اور دوسرے دیگر ایسے حساس آپریشنز کرنے کے قابل ہوئے ہیں کہ جن میں (10) گھنٹے سے لے کر (12) گھنٹے لگتے ہیں اور اس دوران مریض کو سانس اور خصوصی نگہداشت کے آلات کی ضرورت ہوتی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ الکفیل ہسپتال کو علاج اور آپریشنز کے لیے عالمی سطح کے سرجنز، ڈاکٹرز اور دیگر طبی ماہرین کی خدمات حاصل ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: