رمضان معلوماتی مقابلہ میں ہر روز 250 سے زیادہ خواتین کی شرکت

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ خطابتِ حسینی برائے خواتین کی طرف سے ماہ رمضان میں سوشل میڈیا پر معلوماتی مقابلے کا ہر روز انعقاد کیا جاتا ہے کہ جس میں شرکت کرنے والی خواتین کی تعداد اس وقت 264 ہے کہ جن میں زیادہ تعداد مبلغات، خطیبات اور خطابت حسینی انسٹیٹیوٹ کی طالبات کی ہے۔

اسی بارے میں شعبہ خطابت حسینی برائے خواتین کی نائب انچارج سیدہ تغرید عبدالخالق نے بتایا ہے کہ سوشل میڈیا پر اس سال اس مقابلے کا انعقاد موجودہ طبی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا اور یہ مقابلہ ہمارے شعبہ اور دوسرے افراد کے درمیان ناصرف رابطہ کو مضبوط کرتا ہے بلکہ لوگوں تک بہترین معلومات پہنچانے کا بھی ذریعہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ مقابلہ سوشل میڈیا پر موجود مختلف گروپس میں بایک وقت شروع ہوتا ہے اور اس میں عقائد، امام مھدی(ع)، حدیث، تاریخ، سیرت، معلومات عامہ اور شعر وادب وغیرہ سے متعلق سوالات پیش کیے جاتے ہیں کہ جن کے جوابات گروپس میں موجود خواتین دیتی ہیں۔

واضح رہے ہے کہ روضہ مبارک کے شعبہ خطابت برائے خواتین کی طرف سے اس سال سوشل میڈیا پر یہ مقابلہ خصوصی طور خواتین کے لیے شروع کیا گیا ہے یہ مقابلہ عراق کے معیاری وقت کے مطابق رات دس بجے شروع ہوتا ہے اور ساڑھے گیارہ تک جاری رہتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: