العمید یونیورسٹی کا سٹاف یونیورسٹی کے گِرد موجود رہائشی علاقوں میں جراثیم کش مواد کا سپرے کر رہا ہے

العمید یونیورسٹی کا سروس اسٹاف کربلا کے محکمہ صحت کی ہیلتھ ٹیموں کے ساتھ مل کر یونیورسٹی کی عمارت کے آس پاس رہائشی علاقوں میں جراثیم کش مواد کا سپرے کر رہا ہے اور لوگوں کو کووڈ19 سے محفوظ رکھنے کے لیے اس وقت جاری جراثیم کش مہم میں بھرپور حصہ لے رہا ہے۔
اب تک جن علاقوں میں یونیورسٹی کی ٹیموں نے جراثیم کش سپرے کیا ہے ان میں (الشبانات والجاير وقنطرة السلام وباب طويريج وشارع ميثم التمّار) کے رہائشی علاقے سرفہرست ہیں۔
یونیورسٹی کے اداری معاون ڈاکٹر علاء موسوی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یونیورسٹی کا ادارہ لاک ڈاؤن شروع ہوتے ہی جہاں اپنے طلاب کی تعلیم کو جاری رکھنے کے لیے بہت سے متبادل ذرائع کا استعمال کر رہا ہے وہاں شہریوں کو اس وبائی مرض سے محفوظ رکھنے کے لیے ناصرف مسلسل آگاہی مہم چلا رہا ہے بلکہ جراثیم کش مہموں میں بھی بھرپور حصہ لے رہا ہے۔
یہ جراثیم کش مواد یونیورسٹی فراہم کرتی ہے اور محکمہ صحت کے اہلکار اور یونیورسٹی کے سروس سیکشن کے ملازمین مل کر اسے رہائشی علاقوں میں سپرے کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ کربلا اور دیگر شہروں کے رہائشی علاقوں میں روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے تمام ذیلی ادارے جراثیم کش مہم کا حصہ ہیں اور اس بحران میں شہریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: