الکفیل سنٹر فار انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ اسکلز ڈویلپمنٹ کی طرف سے گوگل کی مصنوعات سے استفادہ کے بارے میں ورکشاپ کا انعقاد

الکفیل سنٹر فار انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ اسکلز ڈویلپمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ (گوگل کی مصنوعات اور اپنی ٹیکنیکل زندگی میں ان سے استفادہ) کے عنوان کے تحت دوسری ورکشاپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
اس بارے میں مذکورہ سنٹر کے ڈائریکٹر سامر صافی نے بتایا ہے: یہ ورکشاپ مرکز کی طرف سے پیش کی جانے والی علمی و خدماتی سرگرمیوں کا حصہ ہے کہ جن میں ہم لوگوں کی الیکٹرانک اور ٹیکنیکل صلاحیت اور مہارت میں ترقی کے لیے کام کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن اور اکثر اداروں کی بندش کے ان ایام کو ثمرآور بنانے کے لیے ہم نے اس ورکشاپ کے انعقاد کا فیصلہ کیا، یہ ورکشاپ (free conference call). کے ذریعے آن لائن منعقد ہو گی اور اس میں م.وسام علي الخزاعي لیکچر دیں گے۔
ورکشاپ بروز ہفتہ 9/ 5/ 2020 کو رات (10:00) بجے شروع ہوگی۔
آپ بھی اس ورکشاپ میں کوڈ wissamali777 کا استعمال کر کے شرکت کر سکتے ہیں۔
مزید تفصیلات کے لیے ان فون نمبرز پر کال کی جا سکتی ہے:
(07602323004)
(07711711190).
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: