احیائے رمضان اور جشن ولادت کریم اہلیبیت حضرت امام حسن مجتبی (ع) کی پر مسرت مناسبت پر شعبةُ الخطابة الحسينيّة کی جانب سے خواتین کے لئے ایک ادبی مقابلے کا انعقاد

یہ بہت پرمسرت اور خوبصورت امر ہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں مومنین اللہ تعالی کی رحمتوں اور برکتوں کے ساتھ ساتھ حضرت امام حسن علیہ السلام کے جشن ولادت کی خوشیوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ بے شک تمام تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں جو ہم سب پر لطف وکرم کرتا ہے۔

رمضان المبارک کے اس مقدس مہینے میں احکام خدا کے احیاء اور جشن ولادت کریم اہلیبیت حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کی مناسبت سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبةُ الخطابة الحسينيّة کی جانب سے خواتین کے لئے ایک ادبی مقابلے کےانعقاد کا اعلان کیا گیا ہے۔
شعبةُ الخطابة الحسينيّة کی سینئر آفیشل پروفیسر تغرید عبد الخالق التمیمی نے اس تحریری مقابلے کے بارے میں الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: "شعبہ الخطابة الحسينيّة کی جانب سے اس ماہ مبارک کے احیاء کے حوالے سے خصوصی پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں لیکن اس سال موجودہ بحرانی حالات کے باعث احیائے رمضان کے لئے محدود اور محفوظ سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا ہے اور کریم اہل بیت امام الحسن علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی کی پر مسرت مناسبت پر ہم نے خواتین کے لئے ایک ادبی مقابلہ شروع کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: "مقابلے میں شرکت کی خواہشمند خواتین اپنی تحریر اپنے نام کے ساتھ اس لنک https://t.me/hadhera پر بھیج سکتی ہیں، بھیجی جانے والی تحریر نوکلمات سے تجاوز نہ کرے اور پہلے کسی بھی ویب سائٹ، میڈیا یا فورم میں پیش نہ کی گئی ہو۔
انہوں نےمزید کہا، "مقابلہ کے معیار پر پوری اترنے والی تمام تحاریر ماہرین پر مشتمل ایک خصوصی کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا اس مقابلے کے فاتحین کا انتخاب کرے گی۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: