امام حسن مجتبی(ع) کے جشن میلاد کی رات حضرت عباس(ع) کی ضریح مبارک کی پھولوں کے گلدستوں سے تزیین

اہل بیت علیہم السلام کے چاہنے والوں کے لیے رسول اکرم(ص) کے پہلے نواسے، آئمہ اطہار علیھم السلام میں سے دوسرے امام برحق، چہاردہ معصومین علیھم السلام پر مشتمل سلسلہ عصمت و طہارت کی چوتھی کڑی، اصحاب کساء (پنجتن پاک) کے چوتھے فرد اور جنت کے جوانوں کے سردار امام حسن مجتبی علیہ السلام کے جشن میلاد سے بڑھ کر کوئی خوشی کا دن نہیں ہو سکتا اور اسی پُر مسرت مناسبت سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی انتظامیہ نے ضریح حضرت عباس(ع) کو خاص طور پر پھولوں کے گلدستوں سے سجایا ہے۔

ضریح مبارک کے علاوہ بھی باقی پورے حرم میں اس وقت جگہ جگہ پھول اور مبارک باد پر مشتمل بینرز آویزاں ہیں کہ جنہیں آپ ذیل میں موجود تصاویر میں بھی دیکھ سکتے ہیں۔

واضح رہے حضرت امام حسن(ع) کی ولادت با سعادت پندرہ رمضان تین ہجری کی رات مدینہ منورہ میں ہوئی۔ رسول خدا(ص) نے آپ کا نام حسن رکھا۔آپ وہ پہلے فرد ہیں کہ جن کا نام حسن رکھا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: