الہندیہ جنرل ہسپتال انتظامیہ کا تھرڈ "حیات" یونٹ کی تکمیل کرنے پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے اطہار تشکر

الہندیہ جنرل اسپتال کے ایک وفد نے جمعہ کی شام 14 رمضان المبارک1441 ہجری بمطابق 9 مئی ٢٠٢٠ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا دورہ کیا اور حرم مطہر کے متولی شرعی سید احمد صافی ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے کچھ ممبران اور اور دیگر عہدیداروں سے ملاقات کی۔

اس ملاقات کے دوران الہندیہ اسپتال کے وفد نے کورونا کے مریضوں کے علاج کے لئے تھرڈ "حیات" یونٹ تعمیر کرنے پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا شکریہ ادا کیا۔

اسپتال کے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر واسغ جہاد فضل الحسنوی کی سربراہی میں وفد نے تھرڈ "حیات" یونٹ کی تعمیر اور الہندیہ کے شہریوں کو انتہائی مختصرعرصہ میں طبی خدمات فراہم کرنے پرروضہ مبارک کے انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے عملے کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ اس کورونا ریکوری یونٹ کی منصوبہ بندی اور تعمیر کی مکمل ذمہ داری روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کو سونپی گئی تھی اورانجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے تمام تر مشکلات کے باوجود اس طبی منصوبے کو 24 دن کے مختصر عرصے میں تعمیر کیا ہے۔ اس یونٹ کے قیام کا مقصد کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے لئے احتیاطی اقدام اور طبی ماہرین کو معاونت فراہم کرنا ہے اور کورونا مریضوں کی تعداد میں ممکنہ اضافے کو مد نظر رکھتے ہوئے کربلا میں امام حسین میڈیکل سٹی پر بوجھ کو کم کرنا ہے۔
یہ کام اعلی دینی قیادت کی خصوصی ہدایات پر کیا گیا ہے تاکہ اس بحرانی صورتحال پر جلد از جلد قابو پایا جا سکے اور اس کے پھیلاو کو محدود کیا جاسکے جس کا پوری دنیا اور وطن عزیز کو سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی کی براہ راست ہدایات پر ہندیہ جنرل ہسپتال میں کورونا یونٹ تعمیر شروع کی گئی تھی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: