الکفیل اسپیشلائزڈ اسپتال میں اعصابی نظام کے ٹیومر کے علاج کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی کی سہولت میسر ہے

کربلا کے الکفیل اسپیشلائزڈ اسپتال میں اعصابی نظام کے ٹیومر کے علاج کے لئے جدید ٹیکنالوجی کی سہولت میسر ہے جو آپریشن کی پیچیدگیوں کو کم کرتی ہے۔

اسپتال کے نیورو سرجری کے ماہر ڈاکٹر سمیر فیصل نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: " یہ ٹیکنالوجی اسپتال کے آپریشن تھیٹرز میں دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کے ٹیومر کے علاج کے لئے جدید ترین طبی سہولت ہے۔"

انھوں نے مزید کہا: "یہ تکنیک ٹیومر کے آس پاس موجود رگوں اور قدرتی خلیوں کو کسی بھی قسم کا نقصان پہنچائے بغیر ٹیومرکو تحلیل کرنے اور ہٹانے کا کام کرتی ہے۔"

واضح رہے: "یہ تکنیک خاص فریکوینسیز کی حامل الٹراساؤنڈ اور وائبریٹری ویوز کے مطابق کام کرتی ہے جن کے ذریعے ٹیومر کو ختم کیا جاتا ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: