انجینئرنگ پروجیکٹس ڈپارٹمنٹ: انٹراویونس (IV) سلوشن پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کے پہلے حصے کو مکمل کر لیا گیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس کے انجینئرنگ پروجیکٹس ڈپارٹمنٹ کے سربراہ نے انٹراویونس (IV) سلوشن پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کے پہلے حصے کی تکمیل کا اعلان کیا ہے، یہ پروجیکٹ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اہم منصوبوں میں سے ایک ہے جو ملک میں طبی شعبے کو معاونت فراہم کرنے کے لئے شروع کیا گیا ہے۔

مذکورہ بالا محکمہ کے سربراہ انجینئرضیاء الصائغ نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا : "ہمارا انجینئرنگ اور تکنیکی عملہ مختلف منصوبوں کو مکمل کرنے کا کام جاری رکھے ہوئے ہے ، جن میں سے بیشتر اختتامی مراحل پر پہنچ چکے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا: " اس منصوبے کا مطلوبہ ہدف حاصل کرنے اور منصوبے کی پیداواری صلاحیت کو صحت کے شعبے کی ضرورت کے مطابق بنانے کے لئے انجینئرنگ پروجیکٹس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ایک نئی عمارت کی تعمیر کا اضافی مرحلہ شروع کیا گیا تھا جو کہ تکمیل کے قریب ہے۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: