سالانہ امام حسن مجتبی(ع) سیمینار کیسے شروع ہوا ؟

سالانہ امام حسن مجتبی(ع) سیمینار کی انتظامی کمیٹی کے رکن جناب عقیل عبد الحسین ال یاسری نے کہا ہے کہ اہل حلہ اس تہوار کے بانی ہیں ، کیونکہ وہ اس فیسٹیول کو بعثی حکومت کے وقت سے منعقد کرتے آئے ہیں اور ہماراسلوگن : (حلہ امام حسن کریم اہل بیت علیہم السلام کا شہر ہے) ہمارے لئے فخر، شرف اور اعزاز کا باعث ہے

انہوں نے مزید کہا: " ہمارے شہر کو یہ اعزاز (حلہ امام حسن کریم اہل بیت علیہم السلام کا شہر ہے) پچھلی صدی میں ساٹھ کی دہائی میں حاصل ہوا ، جب آيةُ الله العظمى سماحة السيّد محسن الحكيم (طاب ثراه) نے تجویز پیش کی کہ ہر عراقی شہر کو آئمہ اطہار علیہم السلام میں سے کسی ایک عظیم ہستی کے ساتھ منسوب کیا جائے۔ "

انہوں نے مزید کہا: "اہل حلہ نے یہ شرف حاصل کرنے کے بعد سالانہ امام الحسن المجتبی علیہ السلام فیسٹیول شروع کیا تھا جو تین سال تک منعقد کیا جاتا رہا ، لیکن پھر اس وقت کی بعثی حکومت نے اہل بیت علیہم السلام سے بغض و عناد اور جبرو بربریت کی پالیسی کو اپناتے ہوئے اس متبرک فیسٹیول کے انعقاد پر پابندی عائد کر دی۔ پھر2003 میں بعثی آمریت کے خاتمے کے بعد روضہ مبارک امام حسین اور حضرت عباس علیہم السلام کے زیراہتمام سالانہ امام الحسن المجتبی فیسٹیول کا دوبارہ انعقاد شروع کیا گیا جو اب بھی جاری ہے۔ یہ فیسٹیول اہم علمی، ادبی، تحقیقی اور ثقافتی سرگرمیوں پر مشتمل ہوتا ہے جن میں ریسرچ سیشنز ، ادبی و تحریری مقابلہ، قرآنی اور شعری شامیں اور ادبی و کتابی نمائش اہم ہیں۔

انھوں نے مزید کہا : "تاہم ، اس سال تیرہواں سالانہ امام حسن مجتبی(ع) سیمینار عالمی وبائی مرض کورونا کے باعث معمول کے مطابق منعقد نہیں کیا جا سکتا ہے ، اور اس مرتبہ امام الحسن المجتبی فیسٹیول کے ضمن میں حلہ شہر میں میڈیکل کیڈرز اور سیکیورٹی فورسز کو متعدد تحائف پیش کرنے کے علاوہ ، سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے توسط سے متعدد آن لائن اور ای پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: