روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے زرعی فارمز میں 1240 دونم رقبہ پر کاشت گندم کی کٹائی شروع کر دی گئی ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے الساقی زرعی فارم اور الفردوس زرعی فارم کی انتظامیہ نے ضروری انتظامات کرنے کے بعد اتوار کی صبح سے گندم کی کٹائی شروع کردی ہے۔ عراقی وزارت زراعت کی طرف سے گندم حاصل کرنے کی درخواست کے فوری بعد گندم کی کٹائی کا عمل شروع کیا گیا ہے تاکہ کٹائی کے فورا بعد اسے متعلقہ محکمہ کے سپرد کر دیا جائے۔

الساقی فارم کے انچارج زکی صاحب نے الکفیل نیٹ ورک کو اس بارے میں بتایا ہے کہ روضہ مبارک کے فارمز سے حاصل ہونے والی گندم کو محکمہ زراعت بیج کے طور پر محفوظ کر لیتا ہے اور بیجائی کے موسم میں اسے کاشتکاروں کو فراہم کرتا ہے کیونکہ ان فارمز میں بہترین اقسام پر مشتمل گندم کاشت ہوتی ہے اور تمام مراحل میں اس کی مکمل دیکھ بھال کی جاتی ہے۔

انھوں الساقی فارم کے حوالے سے بتایا کہ یہاں 840 دونم رقبہ میں گندم کی بہترین شمار ہونے والی قسم (بغداد اباء/22) کاشت ہے، اور ان کو سیراب کرنے کے لیے (9) محوری فوارے استعمال کیے جاتے ہیں اور ان میں سے چھ (6) فوارے 480 دونم رقبہ کو سیراب کرتے ہیں یعنی ہر فوارہ (80) دونم رقبہ کو سیراب کرتا ہے جبکہ باقی تین محوری فوارے (360) دونم رقبہ یعنی ان میں سے ہر ایک 120دونم رقبہ کو سیراب کرتا ہے اور اس کے لیے زیر زمین پانی کا استعمال کیا جاتا ہے۔

اسی حوالے سے الفردوس فارم کے انچارج حیدر دھان نے بتایا ہے کہ الفردوس فارم میں (بحوث/99) نام کی گندم 400دونم رقبہ پر کاشت کی گئی ہے اور اسے 5محوری فواروں کے ساتھ سیراب کیا گیا جن میں سے ہر فوارہ ( 80) دونم رقبہ کو سیراب کرتا ہے۔

واضح رہے کہ خیر الجواد زرعی ٹیکنالوجی کمپنی کی نگرانی میں تمام زرعی علاقوں کے لئے ایک آبپاشی نظام تیار کیا گیا ہے ، اور ان کھیتوں میں الجود کمپنی کی کھادیں اور ادویات استعمال کی گئيں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: