روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا الکفیل میوزیم قیمتی اور قدیم نوادرات اور مخطوطات کا خزانہ ہے۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی بیسمنٹ کا پرانا چاندی کا دروازہ ان آثار میں سب سے اہم اور تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔
الکفیل میوزیم میوزیم کے انچارج مسٹر صادق لازم نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چاندی کا یہ دروازہ تاریخی اور مذہبی حوالے سے بہت اہم ہے۔ دروازے پر خوبصورت نقش و نگار اور قرآنی آیات کندہ ہیں۔ اس دروازے کا تعلق بیسویں صدی کے آغاز سے ہے اور سن 2008 میں اس دروازے کی جگہ سونے کا دروازہ نصب کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس دروازے کی دیکھ بھال اور بحالی کا کام الکفیل میوزیم کی لیبارٹری کے ذمےہے۔
لیبارٹری میں موجود ماہرین نے دروازے پر جمی گرد اور زنگ کی تہوں کو صاف کرنے کے بعد اس پر 5% پرلائیڈ کی کوٹنگ کی ہے اور اب یہ دروازہ میوزیم کے نمایاں حصہ میں ڈسپلے کیا گیا ہے۔
واضح رہے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا الکفیل میوزیم 2009 میں حضرت زینب علیہ السلام کے جشن عید میلاد کے موقع پر کھولاگیا تھا۔ یہ عراق کے مقدس روضوں میں کھلنے والا اپنی نوعیت کا پہلا میوزیم ہے۔ میوزیم میں قیمتی اور نادر اشیاء کی ایک بہت بڑی تعداد موجود ہے اور یہ نوادرات سینکڑوں سال قدیم ہیں۔