تصویری رپورٹ: حضرت علی(ع) کا یوم شہادت اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں حزن و ملال کے مظاہر

19رمضان 40ہجری کو کائنات کے شقی ترین شخص نے امیر المومنین حضرت علی بن ابو طالب(ع) کے سر اقدس پر حالت سجدہ میں زہر میں بجھی تلوار سے ضرب لگائی جس کے بعد زہر کا اثر جسم میں پھیل گیا اور 21رمضان 40ہجری کو آپ نے جام شہادت نوش کیا۔

ان المناک یادوں سے وابستہ ایام کی آمد پہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں ہر طرف حزن وملال اور سوگ کے آثار نمایاں ہیں ہر طرف سیاہ چادریں اور سیاہ علم آویزاں ہیں ہر چہرہ حضرت علی(ع) کی المناک شہادت اور مصائب کی یاد میں غمگین ہے....

اس سانحہ کی یاد میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں ماتم داری اور مجالس عزاء کا سلسلہ بھی جاری ہے
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: