کربلا کے دونوں مقامات مقدسہ سے وابستہ بین الحرمین ڈویژن کے ٹیکنیکل اور انجینئرنگ سٹاف نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے ملحقہ اہم سڑک العلقميّ اسٹریٹ کی بحالی و ترقی کے لئے کام شروع کردیا ہے۔
الکفیل نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے بین الحرمین ڈویژن کے سربراہ سيّد نافع الموسوي نے کہا: .العلقميّ اسٹریٹ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے ملحقہ مرکزی اور اہم راستہ ہے اور اس کی بحالی و ترقی بین الحرمین ڈویژن کے عملے کی جانب سے جاری مہمات کا ایک سلسلہ ہے ، جس کا مقصد کربلا کے مقامات مقدسہ کی طرف جانے والے تمام راستوں کو بہترین اور خوبصورت انداز میں ترتیب دینا ہے۔
بین الحرمین مینٹیننس یونٹ کے سربراہ انجینئرعلاء حمزة سلمان نے کہا: "العلقميّ اسٹریٹ کے جامع سروے کے بعد ہمارے اہلکاروں نے یہاں درج ذیل بحالی و ترقیاتی سرگرمیاں شروع کر دیں ہیں۔
بجلی کی بکھری اور بے ترتیب تاروں کو منظم اور پوشیدہ انداز میں ترتیب دینا۔
خوبصورت ڈیزائن اور اشکال کے لائٹس ٹاورز کی تنصیب۔
فٹ پاتھوں کی مرمت اور صفائی کے ساتھ ساتھ ٹوٹے ہوئے اور خراب ٹائلوں کی تبدیلی۔
گلی کے داخلی دروازے اور ملحقہ چیک پوائنٹ کی تزئین و آرائش۔