روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سادۃ الخدم مومنین کی نیابت میں زیارت اور اعمال شب قدر ادا کریں گے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ سادۃ الخدم کے سربراہ سید ہاشم شامی نے اعلان کیا ہے کہ جو مومنین روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی رسمی ویب سائٹ (الکفیل انٹر نیشنل نیٹ ورک) کے صفحہ (نیابت میں زیارت) میں اپنا نام درج کریں گے ہمارے شعبہ سے منسلک تمام خدامِ حضرت عباس(ع) شبہائے قدر(19رمضان، 21رمضان، 23رمضان) میں ان کی کی نیابت میں اعمال شب قدر ادا کریں گے اور ضریح کے پاس زیارت بھی پڑھیں گے۔

لہذا جو مومنین اپنی نیابت میں یا اپنے کسی عزیز کی نیابت میں زیارت اور اعمال شب قدر کی ادائیگی کے خواہشمند ہیں وہ اس لنک سے استفادہ کر سکتے ہیں:

https://alkafeel.net//zyara/?lang=ur

جن محبانِ اہل بیت(ع) کو موجودہ عالمی حالات، فاصلوں اور دیگر مجبوریوں نے شب قدر کے اعمال کربلا اور نجف کے مقدس روضوں میں ادا کرنے اور حضرت علی بن ابو طالب(ع) کے یوم شہادت ان کی ضریح کے پاس زیارت پڑھنے اور پرسہ پیش کرنے سے روک رکھا ہے وہ مومنین اپنی نیابت میں بلا معاوضہ ان عبادتی اعمال کو ادا کروا سکتے ہیں۔

اس کے لیے صرف روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی رسمی ویب سائٹ (الکفیل انٹرنیشنل نیٹ ورک) کے (نیابت میں زیارت) نامی سیکشن میں جا کر اپنا نام یا کسی بھی دوسرے مومن کا نام درج کر دیں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام اُن تمام افراد کی نیابت میں اعمال شب قدر اور مراسمِ زیارت ادا کریں گے جن کا نام مذکورہ سیکشن میں درج ہو گا۔

اس کے علاوہ رمضان کے تمام ایام میں ہر روز امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کی ضریح کے پاس اپنی نیابت میں زیارت پڑھوانے کے لیے بھی نام لکھا جا سکتا ہے۔

آپ ابھی اس لنک کے ذریعے اپنی نیابت اور اپنے عزیزوں کی نیابت میں زیارت اور دیگر اعمال کی ادائیگی کے لیے نام درج کریں:

https://alkafeel.net//zyara/?lang=ur

واضح رہے کچھ خاندان اور گھرانے ایسے ہیں کہ جن سے تعلق رکھنے والے افراد صدیوں سے کربلا کے مقدس روضوں میں خادم یا مجاور کی حیثیت سے کام کرنے کا شرف حاصل کرتے چلے آ رہے ہیں دوسرے لفظوں میں ان گھرانوں کو کربلا کے روضوں میں خدمت کا موقع وراثت میں ملتا ہے اور انہی خاندانوں اور گھرانوں سے تعلق رکھنے والے خدام کو سادة الخدم کا لقب دیا گیا ہے ان خاندانوں میں سے اکثر سادات ہیں اور بعض غیر سادات بھی ہیں سادات کی ترکی ٹوپی پر سبز پٹی ہوتی ہے جبکہ غیر سادات کی ٹوپی پر کسی بھی دوسرے رنگ کی پٹی ہوتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: