ڈیجیٹل انفارمیشن سینٹر نےعالمی دانشورانہ املاک کی تنظیم (WIPO) سے ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لئے فوری اقدامات اٹھانے کے لئے کہا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری کے ڈیجیٹل انفارمیشن سینٹر نے بین الاقوامی فیڈریشن آف لائبریریز اینڈ انفارمیشن (IFLA) ، انٹرنیشنل کونسل آرکائیوز (ICA) ، لائبریریوں کے لئے الیکٹرانک معلومات (EIFL) ، بین الاقوامی کونسل آف میوزیم (ICOM) ، اور امریکن آرکائیوز ایسوسی ایشن (SAA) کی جانب سے جاری کردہ درخواست پر دستخط کرتے ہوئے عالمی دانشورانہ املاک کی تنظیم (WIPO) سے کہا ہے کہ وہ دنیا بھر میں ثقافتی ورثے کے تحفظ میں مدد کے لئے فوری اقدامات کرے۔
ڈیجیٹل انفارمیشن سنٹر کے مسٹر عمار حسین الجواد نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "یوم برائےعالمی ثقافتی املاک کے موقع پر ، بین الاقوامی فیڈریشن آف لائبریریز اینڈ انفارمیشن (IFLA)، بین الاقوامی کونسل برائے آرکائیوز (ICA) ، لائبریریوں کے لئے الیکٹرانک معلومات (EIFL) ، اور میوزیم کی بین الاقوامی کونسل (ICOM) ، اور امریکن آرکائیوز ایسوسی ایشن (SAA) کی جانب سے عالمی دانشورانہ املاک کی تنظیم (WIPO) کے ذریعہ ایک نئے قانون کے نفاذ کے لئے بین الاقوامی حمایت حاصل کرنے کے لئے ایک امدادی کال شروع کی گئی، تاکہ مذکورہ بالا گروپوں کو ثقافتی ورثے کے تحفظ کی اجازت اور ان کی نقول تیار کرنے کے مادی اخراجات کو کم کرنے مین مدد حاصل کی جا سکے"
انھوں نے مزید کہا: "لائبریریاں ، آرکائیوز ، عجائب گھر اور ثقافتی ورثے کے حامل دیگر مراکز موسمیاتی تبدیلوں، آگ ، سیلاب اور دیگرقدرتی و غیر قدرتی آفات کی وجہ سے سنگین مسائل اور شکست و ریخت سے دوچار ہیں۔ ہماری نظر میں تمام ممالک کا ثقافتی ہمارے لئے مشترکہ عالمی میراث کی حیثیت رکھتا ہے جس کی بحالی اور حفاظت ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔ آپ سب جانتے ہیں کہ داعش کے وحشیانہ حملے کے دوران ہمارے ملک عراق کے ساتھ کیا ہوا ، اور آتش زنی اور تخریب کاری کی کارروائیوں کے بعد ہمارے بہت سارے ثقافتی ورثے کو تباہ کردیا گیا اورہم اپنے اس علمی و ثقافتی ورثے کی بحالی و تحفظ کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈیجیٹل انفارمیشن سینٹر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری سے وابستہ وہ واحد عراقی ادارہ ہے جس نے عالمی دانشورانہ املاک کی تنظیم (ڈبلیو ای پی او) کی درخواست پر دستخط کیے ہیں تاکہ دنیا کے ثقافتی ورثہ کے مقامات کو تحفظ فراہم کیا جاسکے۔
شریک ممالک کی فہرست کے لئے ، یہاں کلک کریں
https://docs.google.com/spreadsheets/d/1Ncd8fuHwcD2PfN4Q3aV-JD036qrd3aPIr9Wss8UBc_0/edit#gid=0
IFLA رپورٹ دیکھنے کے لئے ، یہاں کلک کریں
https://www.ifla.org/node/93026
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: