سادةُ الخَدَم کی جانب سے بسلسلہ شہادت امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام مجالس اعزاء کا انعقاد

19 رمضان المبارک 40 ھجری نماز صبح کے وقت دنیا کے شقی ترین فرد عبد الرحمن ابن ملجم نے حضرت علی بن ابی طالب علیہ السلام کے سرِ اقدس پر حالت سجدہ میں زہر میں بجھی ہوئی تلوار کا وار کیا جس کے سبب امیر المومنین ؑ 21 رمضان 40 ھجری کو اس دنیا سے سے رخصت ہوئے۔ اس المناک سانحہ کی یاد میں ہر سال روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سادۃ الخدم ڈویژن کی جانب سے(19-21) رمضان تک تین روزہ مجالس عزاء برپا کی جاتی ہیں۔
اس المناک سانحہ کی یاد میں سادۃ الخدم ڈویژن کی جانب یہ سالانہ مجلس اعزاء ہ تشریفات ہال میں منعقد ہوئی ۔ مجلس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، اس کے بعد شعبہ مذہبی امور کے شیخ علی موہان نے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے وقت شہادت کہے جانے والے الفاظ (فزتُ وربّ الكعبة) کی وضاحت کی۔

سادۃ الخدم ڈویژن کے سربراہ جناب ہاشم الشامی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: شہادت امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے المناک موقع پر روضہ مبارک عباس علیہ السلام میں تین دن (19-21) رمضان تک مجالس اعزاء کا انعقاد کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا: "عالمی وبائی مرض کورونا کی روک تھام کے لئے ہیلتھ اتھارٹیز کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کی تعمیل میں ہم نے اس سال فیصلہ کیا ہے کہ یہ مجالس اعزاء انتہائی محدود پیمانے پر برپا کی جائیں گی جن میں روضہ مبارک کے خادم اکا ایک مختصر گروہ شرکت کرے گا۔"

انھوں نے کہا : "ان تین روزہ مجالس اعزاء سے شعبہ مذہبی امور کے شیخ علی موہان خطاب کرتے ہوئے امیر المومنین علیہ السلام کے فضائل و مناقب، سیرت طیبہ اور المناک شھادت کا ذکر کریں گے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: