الساقی زرعی فارم اور الفردوس زرعی فارم پر گندم کی کٹائی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے الساقی زرعی فارم اور الفردوس زرعی فارم پر گندم کی کٹائی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ 210 ہیکٹر رقبے پر کاشت کی گئی اعلی معیار کی گندم کی کٹائی تین دن میں مکمل کی گئی ہے۔

اس زرعی منصوبے کے نگران ذکی صاحب نے کہا ، "رواں سال دو اقسام کی گندم کی کٹائی کی گئی ہے۔ پہلی قسم (بغداد اباء/22) ہے ، جو 90 ہیکٹر رقبے پر کاشت کی گئی ہے ، اور دوسری (بحوث/99) ہے ، جس کا رقبہ 120 ہیکٹر ہے۔"

انہوں نے کہا ، "اس بے آب و گیاہ صحرا کے وسط میں گندم کی ان اقسام کی کاشت میں کامیابی عملے کی سخت محنت، جدید سائنسی طریقوں اور تجربہ کار ماہرین کی ثابت قدمی کا نتیجہ ہے۔ یہ ایک تجربہ ہے۔ ہمیں امید ہے کہ خدا کی رضا سے اس کامیابی کو مستقبل میں مزید وسعت دی جائے گی۔"

"ان تمام عوامل کے علاوہ ، خیر الجواد کمپنی کی مصنوعات اور اس کے خصوصی فرٹیلائزیشن پروگرام بھی اس کامیابی کی ایک وجہ ہیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: