روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے یونیورسٹی ریلیشنز ڈویژن نے طلباء کے لئے الکفیل رمضان آن لائن مقابلہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے یونیورسٹی ریلیشنز ڈویژن نے عراقی یونیورسٹیوں اور اسکولوں کے طلباء کے لئے الکفیل رمضان آن لائن مقابلہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مذکورہ ڈویژن کے سربراہ پروفیسر ماھر خالد نے کہا: "اس مقابلہ کا آغاز احیائے یوم شہادت امیرالمومنین علی بن ابی طالب علیہ السلام کے ضمن میں کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا: " یہ مقابلہ (20 رمضان) سے شروع ہوگا اور (28) رمضان تک جاری رہے گا اور موجودہ انٹری لنک کے ذریعہ اس میں حصہ لیا جا سکتے ہے اورنیشنل الکفیل یوتھ پروجیکٹ کے چینل پر خصوصی طور پر ٹیلیگرام پروگرام پر اس لنک ID t.me/alkafeel019 کے ذریعے انسٹال کیا جاسکتا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا: "اس مقابلے میں شرکت کے لئے ضروری معلومات کو پُر کریں ، اور پھر سوالوں کے جوابات دیں ، مقابلے کے (10) فاتحین کا انتخاب بذریعہ قرعہ اندازی کیا جائے گا۔"

واضح رہے: "فاتحین کے ناموں کا اعلان عید الفطر کی رات کو کیا جائے گا ، اور پہلی دس پوزیشنز حاصل کرنے والوں کو قیمتی انعامات دئیے جائیں گے جبکہ مقابلے کے تمام شرکاء کو بھی تحائف اور اسناد سے نوازا جائے گا۔ "

واضح رہے کہ اگر آپ کو کسی بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو آپ الکفیل کے یوتھ پیج سے رابطہ کرسکتے ہیں:

https://www.facebook.com/AlKafeel.Yout
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: