کورونا کی وبائی بیماری کا مقابلہ کرنے کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے کئے جانے والے اہم ترین اقدامات۔

عراق میں کورونا وائرس پھیلنے کے ابتدائی دنوں سے ہی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے معاشرے کو وائرس سے بچانے کے لئے کئی مہمات کا آغاز کیا تھا ، جن میں متعدد طبی منصوبوں کی ریکارڈ مددت میں تکمیل و نفاذ اور سماجی بیداری و شعور کے لئے آگاہی مہمات کے علاوہ بہت سے احتیاطی اقدامات کرنا بھی شامل تھا۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل انجینئر عباس موسی احمد نے الکفیل گلوبل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: “اعلی دینی قیادت اور جنرل سیکرٹریٹ کی ہدایات و سفارشات کی روشنی میں معاشرے کی صحت و سلامتی کو مقدم رکھتے ہوئے ملک میں وائرس کے پھیلنے کے آغاز کے بعد ہی سے روضہ مبارک کے تمام محکموں ، مراکز اور اداروں نے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلنے اور وائرس کے اثرات کو کم کرنے کے لئے تمام تر ضروری اقدامات اور احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: "موجودہ بحران کے آغاز سے ہی روضہ مبارک نے جو سب سے نمایاں کام کئے ہیں وہ یہ ہیں:
1- خیر الجود کمپنی کی جراثیم کش مصنوعات کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور انہیں مقامی مارکیٹوں میں رعایتی قیمتوں پر مہیا کرنا۔
2- کربلا اور ملک کے دیگر شہروں اور نواحی علاقوں کو جراثیم سے پاک کرنا۔
3- کورونا وائرس سے بچنے کے لئے عوامی سطح پر آگاہی مہم چلانا اور تعلیمی پمفلٹس شائع و تقسیم کرنا۔
4-سماجی یکجہتی مہم کے ذریعے ملک بھر میں متاثرہ اور کمزور خاندانوں کو غذائی اشیاء مہیا کرنا۔
- امام الحسین علیہ السلام میڈیکل سٹی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج کے لئے ساٹھ سنگل کمروں پر مشتمل جدید کورونا ہسپتال کی 15 دن کے ریکارڈ وقت میں تعمیر۔
6- جنوبی کربلا کے الہندیہ جنرل اسپتال میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے لئے ٣٥ کمروں پر مشتمل کورونا یونٹ کا مختصر وقت میں قیام۔
7- نجف اشرف کے امام علی علیہ السلام ہسپتال میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے لئے (24) کمروں پر مشتمل کورونا یونٹ کا صرف (18) دن کے مختصر وقت میں قیام۔
8- طبی حفاظتی لباس کی مینوفیکچرنگ اوربلا معاوضہ تقسیم ۔
9- کورونا وائرس سے بچانے والے چہرے کے ماسک تیار کرنا اور بلا معاوضہ فراہمی۔
10- ڈس انفیکشن سسٹم اور ڈس انفیکشن واک تھرو گیٹس کی تیاری اور انہیں کربلا کے کچھ مراکز اور اسپتالوں میں ٹنصیب کرنا۔
11- فرنٹ لائنز پر موجود سکیورٹی فورسزکو کھانے کی فراہمی۔
12- کورونا وائرس کے علاج کے لئے روضہ مبارک کے میڈیکل افیئرز ڈویژن و الکفیل ہسپتال کے میڈیکل سٹاف کی خدمات۔
13- متعدد گورنریٹس میں جراثیم کش سپرے ۔
14- آن لائن طبی مشاورت کی فراہمی ۔
15- وائرس سے متعلق اگاہی اور شعور بیدار کرنے کے لئے آن لائن پروگراموں کا انعقاد۔
16- اسکولوں اور یونیورسٹیوں کے طلباء کے لئے آن لائن لیکچرز اور پروگرام۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: