مخطوطات کی بحالی کا مرکز روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکر و ثقافت سے وابستہ لائبریری کے اہم مراکز میں سے ہے۔ اس مرکز کے پانچ حصے ہیں ، یہ تمام حصے ایک دوسرے سے مربوط ہیں ، اور ان میں ہونے والی تمام سرگرمیوں کا مقصد بطورایک علمی اثاثہ قدیم اور نادرمسودات کو محفوظ کرنا ہے۔
ان پانچ حصوں میں سے ایک ٹرژری یونٹ ہے ، جو ایک خاص کمرہ ہے جہاں جدید سائنسی طریقوں اور میکانزم کا استعمال کرتے ہوئے مسودات اور دستاویزات رکھی جاتی ہیں۔
مرکز کے سربراہ پروفیسر لیث لوطی نے الکفیل نیٹ ورک کو ٹرژری یونٹ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا: "قدیم دستاویزات اور مخطوطات مہذب تہذیبوں کا اایک دانشورانہ ورثہ ہے اور ان میں سے کچھ مخطوطات سینکڑوں سال پرانے ہیں جنھیں کتب خانوں نے محفوظ رکھنے کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کاموں کو محفوظ کرنے سے تاریخ ، فکر ، زبان ، عقائد اور علم کا تحفظ ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے اپنی لائبریری اور مخطوطات سیکشن کے توسط سے اس مسئلے پر خصوصی توجہ دی ہے ، اور اس سلسلے میں اٹھائے جانے والے اقدامات میں نایاب دستاویزات اور مخطوطات کے تحفظ کے لئے ایک جدید ٹیکنالوجی سے لیس ٹرژری یونٹ کی تعمیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ یونٹ خاص فنی اور تکنیکی خصوصیات کا حامل اور تعمیراتی نقطہ نظر سے نہایت مضبوط ہال ہے اور اس میں مسودات اور دستاویزات کو ذخیرہ کرنے کے لئے دھاتی الماریاں اور شیلفز ہیں۔ یہ کمرہ ان نوادرات کے تحفظ کے لئے جدید آلات اور سازوسامان سے آراستہ ہے تاکہ یہ کام مناسب ماحول میں رکھنے اور بین الاقوامی معیار کے مطابق درجہ حرارت اور نمی وغیرہ کو کنٹرول کرتے ہوئے ایک مناسب ماحول مہیا کرے ، ان االات کی مدد سے درجہ حرارت کو 18 سے 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک اور اوسط نمی کو 45 سے 55 ڈگری تک برقرار رکھا جاتا ہے۔ کمرے میں تھرمل سینسر اور فائر کنٹرول سسٹم بھی ہیں۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ اس کمرے میں دستاویزات اور مخطوطات کو ذخیرہ کرنے کے لئے کئی کمرے اور شیشے کے ڈسپلے کیسز بھی موجود ہیں