العمید یونیورسٹی کی سنٹرل لائبریری کے لرننگ ریسورس سنٹر نے جدید علمی خدمات کو متعارف کرواتے ہوئے لائبریری کے وسائل اور ای کتابوں تک رسائی کے لئے انٹرنیٹ سرچ سروس (ایس ڈی آئی) کا آغاز کیا ہے۔
سنٹرل لائبریری کے ڈائریکٹر پروفیسر وسیم طالب مہدی نے کہا: "ان خدمات سے العمید یونیورسٹی اور میڈیکل کالجز کے طلبا استفادہ کر سکتے ہیں۔ کیونکہ العمید یونیورسٹی کی سینٹرل لائبریری کے پاس (research for life) ڈیٹا بیس کی تحقیق کی رکنیت ہے۔ اس پروگرام کے تحت ہائنری (Hinary) پروگرام کے تمام بین الاقوامی میڈیکل جرائد، پبلیکیشنز اور دیگر شائع شدہ طبی مواد تک رسائی ممکن ہے۔
انہوں نے مزید کہا: " العمید یونیورسٹی کی ای لائبریری کے ذریعہ فراہم کی جانے والی اس سروس جسے سلیکٹیو سرچ سروس (SDI) کہا جاتا ہے، کے ذریعے محققین ، طلباء ، اساتذہ یا دیگر افراد بین الاقوامی جریدوں اور اشاعت سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں اور موجودہ بحرانی صورتحال میں اس ای سروس کا آغاز لائبریری نے کورونا عالمی وبائی مرض کی روک تھام اور طلباء کو جدید علمی خدمات فراہم کرنے کے عزم کی وجہ سے کیا ہے۔