الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال میں دماغی امراض کے علاج کے لئے جدید ترین طبی ٹیکنالوجیز دستیاب ہیں

الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال میں دماغی امراض کے علاج کے لئے جدید ترین طبی ٹیکنالوجیز دستیاب ہیں جس میں پریسکوپ تکنیک بھی شامل ہے ، جو تمام عمر کے مریضوں کے لئے استعمال ہوتی ہے اور مریض کو برین والو امپلانٹیشن سے بچاتی ہے۔
الکفیل اسپیشلائزڈ اسپتال ایک نیورو سرجری کے ماہر داکتر حسام الانباري نے کہا: برین پریسکوپ دماغ کی سرجری میں استعمال ہونے والی جدید ترین ٹیکنالوجی میں سے ایک ہے ، جس کے ذریعے ایک دماغ کی گہاوں میں پیریسکوپ داخل کرنے کے لئے ایک چھوٹا سا سوراخ کیا جاتا ہے اور دماغ میں موجود مائع کوعارضی والو ایمپلانٹیں کے بغیر ہی نکال لیا جاتا ہے.
انھوں نے مزید کہا: اس تکنیک کو ہر عمر کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے ، کیونکہ اس میں کھوپڑی کو(2 -3) سینٹی میٹرتک کھولا جاتا ہے، جو ایک معمولی سا چیرا ہوتا ہے جس کے ذریعے کھوپڑی میں پیریسکوپ کو داخل کیا جاتا ہے اور ٹیومر یا ریڑھ کی ہڈی کے سیال (سر کے پانی) سے بغیر کسی نقصان کے چھٹکارا حاصل حاصل کیا جاتا ہے۔
یہ قابل ذکر ہے کہ الکفیل اسپتال کے اعصابی نظام کے آپریشن ہال میں بہت سی جدید ہائی ٹیک ٹیکنالوجیز موجود ہیں ، جن میں دماغی پیریسکوپ ، مائکروسکوپ ، کوزا اور دیگر جدید طبی آلات شامل ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: