روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری اور دار المخوطات کا ٹرانسلیشن یونٹ متعدد علمی اور معلوماتی جلدوں کا انگریزی سے عربی میں ترجمے کر کے دانشورانہ خدمات فراہم کرتا ہے۔
مذکورہ یونٹ کے سربراہ پروفیسر اسماعیل محمد کاطم نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "ٹرانسلیشن یونٹ لائبریری آف کانگریس (ایل سی سی) کے جدید عالمی درجہ بندی کے فولڈروں کو انگریزی سے عربی میں ترجمہ کرتا ہے کیونکہ لائبریری کی اشاریہ سازی اور درجہ بندی یونٹ کو اس سے فائدہ ہوتا ہے۔ "
انہوں نے مزید کہا: "ہماری یونٹ کے عملے کی جانب سے جن درجہ بندی کی جلدوں کا ترجمہ کیا گیا ہے وہ یہ ہیں: (ایشیا ، افریقہ ، آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ کی تاریخ) ، تاریخ ، عمومی فلسفہ ، منطق، جمالیات اور اخلاقیات۔ "
انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا: "پولیٹیکل سائنس ، عوامی تاریخ ، اور یورپی تاریخ کی بہت سی کٹیگریز کا بھی ترجمہ کیا گیا ہے۔ نیز روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور آئمہ معصومین علیہم السلام پر متعدد مضامین ، تعارف ، تبصرے اور خلاصے عربی سے انگریزی میں ترجمہ کیے گئے ہیں۔
انھون نے اس بات کی نشاندہی بھی کی: "لائبریری کی تحقیقاتی یونٹ کی اشاعتوں کے بہت سارے خلاصے بھی توثیق شدہ کتابوں سے انگریزی میں کیے گئے ہیں ، اور ان ترجمہ شدہ خلاصوں میں ديوان السيّد سليمان الكبير کا خلاصہ، کتاب مجالس اللّطف بأرض الطّف کا خلاصہ ، کتاب درر المطالب وغرر المناقب في فضائل علي بن أبي طالب (عليه اسلام) کا خلاصہ ، اور کتاب جواب مسألة في شأن آية التبليغ ، اوردیگر شامل ہین۔ "
انہوں نے کہا: "یہ یونٹ ایک تعارفی مشن بھی انجام دیتا ہے ، کیونکہ اس کا عملہ غیر ملکی وفود کو لائبریری کی تاریخ، اس کے مندرجات اور لایبریری سے منسلک یونٹس اور سیکشنز کے بارے میں آگاہ کرتا ہے تاکہ عالمی سطح پر ان اشاعتوں کو عام کیا جاسکے۔۔"
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: "یہ یونٹ ضرورت پڑنے پر لائبریری کے دیگر یونٹس اور سیکشنز کو ترجمہ کی خدمت بھی مہیا کرتا ہے ، جیسے مخطوطات بحالی یونٹ ، مطالعات اور تصنیف یونٹ ، الیکٹرانک لائبریری یونٹ ، اور قرض دینے والا یونٹ۔"
یہ بات قابل ذکر ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری اور دار المخوطات شعبہ فکرو ثقافت سے وابستہ ہے۔