کربلا ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور امام حسین علیہ السلام میڈیکل سٹی کے مشترکہ وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا دورہ کیا اور حرم مطہر کے متولی شرعی سید احمد صافی ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے کچھ ممبران اور اور دیگر عہدیداروں سے ملاقات کی۔
کربلا ہیلتھ سروس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر صباح الموسوی کی سربراہی میں آئے وفد نےاس ملاقات کے دوران امام حسین علیہ السلام میڈیکل سٹی مین کورونا کے مریضوں کے علاج کے لئے سیکنڈ"الحیات" کورونا ریکوری ہسپتال تعمیر کرنے اورکربلا کے شہریوں کو انتہائی مختصرعرصہ میں طبی خدمات فراہم کرنے پرروضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے عملے کا شکریہ ادا کیا۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سید احمد صافی نے وفد کی جانب سے اس اہم وقت میں کی جانے والی کوششوں پر اظہار تشکر کیا اور وہ کورونا وائرس کے پھیلنے سے نمٹنے میں پہلی دیوار ہیں۔