سینٹر فار انڈیکسنگ اینڈ انفارمیشن سسٹم کی جانب سے امام الكاظم (ع) کالج کے لائبریری سٹاف کے لئے تربیتی کورس کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری اور دار المخطوطات کے سینٹر فار انڈیکسنگ اینڈ انفارمیشن سسٹم نے امام الکاظم علیہ السلام کالج کے لائبریری سٹاف کے لئے جدید انڈیکسنگ سسٹم کے بارے میں ایک تربیتی کورس کا انعقاد کیا ہے۔ انٹرنیٹ کے ذریعے ZOOM ایپلی کیشن کا استعمال کرتے ہوئے یومیہ دو گھنٹے کے تربیتی سیشنزکا انعقاد کیا جائے گا۔ ان سیشنز کے دوران انڈیکسنگ کے جدید سسٹمز (MARC21 ) اور (RDA) پر لیکچرز کے علاوہ لائبریری میں تنظیم اور وسائل کی دستیابی پر بھی توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اس تربیتی کورس میں لائبریریوں کا نظم و نسق چلانے کے لئے KOHA سسٹم انسٹال کرنے پر بھی لیکچرز دئیے جائیں گے۔ KOHA سسٹم جدید ترین انڈیکسنگ سسٹمز میں سے ہے جو بشمول روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری کے موجودہ دور کی بڑی بین الاقوامی لائبریریوں میں استعمال ہورہا ہے۔
سینٹر فار انڈیکسنگ اینڈ انفارمیشن سسٹم کے ڈائریکٹر مسٹر حسینین الموسوی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے مزید کہا: "یہ کورس ان کورسز میں سے ایک ہے جو مرکز ملک کی سرکاری، نجی یا دیگر لائبریریزکے منعقد کرتا ہے۔یہ تربیتی کورس 12 دن تک جاری رہے گا اور ٹیکنیکل سپورٹ یونٹ کے عہدیدار پروفیسر بہا ’طالب‘ اور انڈیکسنگ سینٹر کے پروفیسر احمد محمد تربیتی لیکچر دے رہے ہیں۔ ان لیکچرز میں شرکاء بھرپور شرکت کررہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: