الکفیل یونیورسٹی کی جانب سے سپورٹس فزیوولوجی پر منعقد لائن لیکچرکو ملکی وغیر ملکی یونیورسٹیز کے 570 سے زیادہ ماہرین تعلیم نے فالو کیا۔

وزارت تعلیم اورروضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی الکفیل یونیورسٹی سے منسلک کالج آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ ٹیکنالوجیز کے مشترکہ تعاون سے ایک آن لائن لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔ یہ آن لائن لیکچرسپورٹس فزیوولوجی سے متعلق تھا، جس کا عنوان تھا: (نظام دوران خون پر ورزش کے اثرات: قلبی نظام اور ورزش)۔
پروفیسر حسین البکاء نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "یہ لیکچر یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر نوروس الدہھان کی ہدایات پر وزارت اعلی تعلیم کی جانب سے منعقد کیا گیا ہے، جس کا مقصد کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لئے قرنطینہ کے دوران علمی اور تحقیقی رابطے کو یقینی بنانا ہے۔ یہ لیکچر یونیورسٹی کے زیر اہتمام مختلف موضوعات پر منعقد کئے جانے والے لیکچرز کی سیریز میں سے ایک ہے۔ "
انہوں نے مزید کہا: "اس لیکچر کو ملکی وغیر ملکی یونیورسٹیز کے 570 سے زیادہ پروفیسرز اور ماہرین تعلیم نے فالو کیا۔ لیکچر کے دوران دل کی صحت ، ہرعمر کے لحاظ سے موزوں ورزش اور اس کا دورانیہ اور وزن ، بلڈ پریشر اور خون میں LDL کی سطح پر اس ورزش کے اثرات کے بارے میں تفصیلی بات کی گئی۔ "
انھوں نے مزید کہا: "لیکچر کے آخر میں ، ہم نے اہم موضوعات جیسے ہر عمر میں ورزش کرنے کے لئے قواعد و ضوابط ہیں اور ضرورت سے زیادہ ورزش سے پیدا ہونے والے کسی بھی منفی اثرسے بچنے کے لئے جسمانی فٹنس کو بھی مدنظر رکھنا چاہئے۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: