وزیر صحت کی روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی زیارت اور کورونا کے خلاف کاوشوں کی تعریف

عراق کے وزیر صحت و ماحولیات ڈاکٹر حسن تمیمی نے بروز جمعہ (28 رمضان 1441 ہجری) بمطابق (22 مئی 2020ء) کو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی زیارت کا شرف حاصل کیا اور مراسم زیارت کی ادائیگی کے بعد روضہ مبارک کے سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر (دام عزہ) سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں روضہ مبارک کے ڈپٹی سیکرٹری اور مجلس ادارہ کے دیگر ارکان بھی موجود تھے جبکہ دوسری طرف وزیر صحت و ماحولیات کے ساتھ کربلا کے گورنر جاسم الخطابي، دیوان وقف شیعی کے صدر کے نمائندے، محکمہ صحت کربلا کے سربراہ، امام حسین(ع) میڈیکل سٹی کے انچارج اور میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے۔
ملاقات میں وزیر صحت و ماحولیات نے روضہ مبارک کی طرف سے کورونا سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا اور کربلا سمیت دیگر شہروں میں روضہ مبارک کی طرف سے کورونا کے علاج کے لیے مراکز کی تعمیر کو انسانیت اور طب کی عظیم خدمت قرار دیا۔
واضح رہے کہ عراق کے وزیر صحت و ماحولیات نے کربلا آمد کے بعد کورونا کے خلاف کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا اور اس سلسلہ میں مدد فراہم کرنے والے اداروں کا بھی دورہ کیا اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں ان کی آمد بھی اسی سلسلہ کے ضمن میں تھی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: