الوداع الوداع اے ماہ رمضان الوداع....

حسب روایت ہر سال کی طرح اس سال بھی ماہ رمضان کے اختتام پر روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے میناروں سے ماہ مبارک کو کربلا کے روایتی انداز الوداع کہا گیا دونوں مقدس روضوں کے قاریوں نے مخصوص الوداعی قصیدے پڑھے جن کی آواز میناروں سے بلند ہو کر سماعتوں تک پہنچ رہی تھی حزین طرز اور دھن میں پڑھے جانے والے ان قصائد نے ہر سننے والے کی آنکھوں میں آنسو جاری کر دیے۔

ماہ رمضان کو الوداع کرنے کے لیے میناروں سے بلند ہونے والے کلمات ابھی تک میرے کانوں میں گونج رہے ہیں اور دل رمضان کو الوداع کرتے ہوئے تڑپ رہا ہے:

الوداع الوداع يا شهر رمضان
الوداع الوداع يا شهر القيام
الوداع الوداع يا شهر الطاعة والغفران
الوداع الوداع يا شهر البرّ والإحسان
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: