روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں ختم قرآن کی محفل پہ ایک نظر

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے قرآنی سرگرمیوں کو بے انتہا اہمیت دے رکھی ہے اور اس کے لیے وسیع تر وسائل بھی مختص کیے ہوئے ہیں۔ روضہ مبارک نے میں قرآنی ثقافت کی ترویج و اشاعت اور خدائی کتاب کے روحانی فیض کو پھیلانے کی ذمہ داری معارف اسلامی و انسانی سیکشن کے ذیلی ادارے قرآن انسٹیٹیوٹ کے سپرد کی ہوئی ہے کہ جو سارا سال مختلف قرآنی محافل اور دیگر قرآنی سرگرمیوں کے ذریعے سے اس ذمہ داری کو بااحسن طریقے سے ادا کر رہا ہے۔

قرآن انسٹیٹیوٹ کی اہم ترین سرگرمیوں میں سے ایک ماہ رمضان کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن میں روزانہ کی بنیاد پر ختم قرآن کی محفل کا انعقاد بھی ہے اس سلسلہ میں قرآن انسٹیٹیوٹ کے انچارج جواد نصراوی نے بتایا ہے قرآن انسٹیٹیوٹ ہر سال ماہ رمضان کے دوران روضہ مبارک کے صحن میں ختم قرآن کی محفل کا انعقاد کرتا ہے کہ جس میں بڑی تعداد میں زائرین اور محبان قرآن شرکت کرتے ہیں۔ ہر سال ال اس ختم قرآن کی محفل میں تلاوت قرآن مجید کے لیے لیے مصر سمیت مختلف ممالک کے عالمی شہرت یافتہ قاریوں کو مدعو کیا جاتا ہے اور اس کے علاوہ روضہ مبارک اور عراق کے قاریان قرآن بھی بھی اس میں تلاوت قرآن مجید کا شرف حاصل کرتے ہیں البتہ اس مرتبہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر اس محفل ختم قرآن کو مختصر طور پر منعقد کیا گیا اور صرف ملکی قاریان قرآن کو اس میں تلاوت کے لئے مدعو کیا گیا تھا اور محکمہ صحت کی ہدایات کے مطابق حاضرین کی تعداد بھی بہت مختصر رکھی گئی اور تمام کے درمیان مناسب فاصلے کو بھی یقینی بنایا گیا۔ اور دنیا تک اس قرآنی محفل کے فیض کو پہنچانے کے لیے ٹی وی اور اور ریڈیو چینلز اور سوشل میڈیا کا استعمال کیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: