روضہ مبارک کا زرعی فارم ہر ہفتے 18ٹن پیاز مارکیٹ کو فراہم کر رہا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ’’حامل اللواء زرعی فارم‘‘ میں پیازوں کی مختلف اقسام کی پیداوار ہفتہ وار 18ٹن تک پہنچ چکی ہے کہ جسے روزانہ کی بنیاد پر مقامی مارکیٹ میں پہنچا دیا جاتا ہے۔

الكفيل کمپنی برائے سرمایہ کاری کے شعبہ زراعت و مویشی کے انچارج علي مزعل نے بتایا ہے کہ حامل اللواء زرعی فارم میں 50دونم رقبہ پر زرد اور سفید پیاز کی کاشت کی گئی تھی جس سے اس وقت ہر ہفتے تقریبا (10) سے (12) ٹن زرد پیاز اور تقریبا (5) سے (6) ٹن سفید پیاز حاصل ہو رہا ہے، اس حساب سے دونوں اقسام کی مجموعی پیداوار فی ہفتہ (18) ٹن ہے۔

انہوں نے مزید کہا: یہ پیاز کربلا، بغداد، نجف، بابل اور بصرہ کے بازاروں میں فروخت کے لیے پیش کیے جاتے ہیں، مقامی سطح پر پیاز کی پیداوار سے ناصرف اسے دوسرے ممالک سے منگوانے کی ضرورت نہیں رہتی بلکہ صارف کے لیے اس کی قیمت بھی مناسب رہتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم مستقبل میں دیگر اجناس کی طرح اس فصل کی کاشت اور پیداوار کو مزید بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس کے لیے ہم نے مکمل لائحہ عمل بھی تیار کر لیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: